0
Saturday 12 Jan 2013 23:13

حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں، احتجاج کا دائرہ ملک گیر سطح پر پھیلایا جائے گا، علامہ عباس کمیلی

حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں، احتجاج کا دائرہ ملک گیر سطح پر پھیلایا جائے گا، علامہ عباس کمیلی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ جب گورنر بلوچستان نے حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے تو اب فوج کو کوئٹہ میں ٹیک اوور کرنے میں کیا دشواری ہے۔ یہ بات انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اب ناقابل برداشت ہے، بلوچستان کی صورتحال تشویشناک ہے، جبکہ حکومت نے دہشت گردوں سے مفاہمت کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں شہیدوں کے جنازوں کے ساتھ دھرنا جاری رہے گا اور اب احتجاج کا دائرہ ملک گیر سطح پر پھیلایا جائے گا۔ علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے موٴقف کی حمایت کرتے ہیں، آئندہ انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے، حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں جو عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کر رہی۔
خبر کا کوڈ : 230586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش