QR CodeQR Code

اسلام آباد، 5 گھنٹے تک جاری رہنے والا احتجاجی دھرنا اختتام پذیر

13 Jan 2013 00:39

اسلام ٹائمز: مظاہرین کا کہنا تھا کہ گورنر بلوچستان کے اعتراف کے بعد کوئٹہ شہر کو فوج کے حوالے کيا جائے۔ مظاہرین نے دھرنا ختم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اتوار کو دوبار احتجاج کرینگے اور دھرنا دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیراہتمام اسلام آباد ایکسپریس وے پر سخت سردی کے باوجود 5 گھنٹے تک احتجاجی دھرنا دیکر شہداء کوئٹہ اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلائے اور اسلام آباد کی طرف آنے والی شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بلاک کئے رکھا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان کے اعتراف کے بعد کوئٹہ شہر کو فوج کے حوالے کيا جائے، کوئٹہ ميں ایک ہی روز ایک سو تیس لوگ جاں بحق ہوئے لیکن کوئی حکومتی عہدیدار مرنے والوں کے لواحقين کے پاس نہیں آیا۔ دھرنے کے باعث وفاقی دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور پانچ گھنٹے تک بدترین ٹريفک جام رہا۔ مظاہرین نے دھرنا ختم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اتوار کو دوبار احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 230591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/230591/اسلام-آباد-5-گھنٹے-تک-جاری-رہنے-والا-احتجاجی-دھرنا-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org