QR CodeQR Code

مظلومین کوئٹہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں دھرنا جاری، ہزاروں افراد شریک

13 Jan 2013 00:59

اسلام ٹائمز: دھرنے میں علامہ سید جواد نقوی، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی، اور سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات مطلوب اعوان قادری نے بھی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقہ نمائش چورنگی میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ کیخلاف اور مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ دھرنا میں علامہ صادق رضا تقوی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ اصغر شہیدی، علامہ محمد حسین کریمی، علامہ محمد حسین رئیسی، علامہ محمد علی رمضانی، علامہ شبیر میثمی اور دیگر بھی موجود ہیں۔ دھرنے میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے روح رواں علامہ سید جواد نقوی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی، اور پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات مطلوب اعوان قادری نے بھی شرکت کی اور شرکائے احتجاج سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے مظلومین نے صدائے استغاثہ بلند کی تو کراچی سمیت پورے ملک سے مظلومین ان کی مدد کو آگئے ہیں۔ اسلم رئیسانی پاکستان کی تاریخ کا بدترین وزیر اعلیٰ ہے، اس کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ جو لوگ عوام کو انصاف نہیں دے سکتے انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ کوئٹہ کو فوری طور پر فوج کے حوالے کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 230623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/230623/مظلومین-کوئٹہ-کیساتھ-اظہار-یکجہتی-کیلئے-کراچی-میں-دھرنا-جاری-ہزاروں-افراد-شریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org