QR CodeQR Code

دن بارہ بجے تک کی ڈیڈ لائن، حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو کوئی شیعہ گھر میں نہیں رہے گا، علامہ ناصر عباس جعفری

13 Jan 2013 14:08

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ کوئٹہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے گھروں سے نکلے اور ایک امت بنتے ہوئے ذلت کی زندگی پر عزت کی موت کو ترجیح دے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم زرداری حکومت کو اتوار بارہ بجے تک کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ شیعہ قوم کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرے اور نام نہاد وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کو برطرف کرے، اگر ان مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو پوری شیعہ قوم سڑکوں پر ہوگی اور کوئی شیعہ گھر میں نہیں رہے گا۔ کوئٹہ میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام ہم وطنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ مسلک سے بالاتر ہو کر شیعہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں اور دہشتگردی کیخلاف ہمارے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔ انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ کوئٹہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے گھروں سے نکلے اور ایک امت بنتے ہوئے ذلت کی زندگی پر عزت کی موت کو ترجیح دے۔ واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کا وفد علامہ ناصرعباس جعفری کی قیادت میں کوئٹہ دھرنے میں شریک ہے۔


خبر کا کوڈ: 230639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/230639/دن-بارہ-بجے-تک-کی-ڈیڈ-لائن-حکومت-نے-مطالبات-تسلیم-نہ-کیے-کوئی-شیعہ-گھر-میں-نہیں-رہے-گا-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org