1
0
Sunday 13 Jan 2013 11:11
گورنر راج اور فوج کا مطالبہ غیر آئینی ہے

اسلم رئیسانی خود لشکر لیکر سماج دشمن عناصر سے جنگ نہیں لڑ سکتے، ترجمان وزیراعلٰی بلوچستان کی ڈھٹائی

اسلم رئیسانی خود لشکر لیکر سماج دشمن عناصر سے جنگ نہیں لڑ سکتے، ترجمان وزیراعلٰی بلوچستان کی ڈھٹائی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی بلوچستان کے بیرون ملک دورے پر ان کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب محمد اسلم رئیسانی وزیراعظم کی باقاعدہ اجازت سے علاج کی خاطر بیرون ملک گئے ہیں۔ محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے توسط سے جاری ہونے والے بیان میں وزیراعلی بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ نواب محمد اسلم رئیسانی کافی عرصہ سے گلے کے عارضے میں مبتلا ہیں تاہم صوبے کے حالات کے باعث وہ علاج کے لئے بیرون ملک نہیں جا سکے اس سلسلے میں انہوں نے باقاعدہ طور پر وزیراعظم سے تحریری اجازت مانگی تھی اور وزیراعظم کی جانب سے تحریری طور پر اجازت ملنے کے بعد وزیراعلیٰ 7جنوری کو بیرون ملک روانہ ہوئے۔ ترجمان نے کوئٹہ شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں وزیراعلیٰ اور ان کی حکومت کو موردالزام ٹھہرانے کے حوالے سے کہا کہ حکومت کا کام متعلقہ ریاستی اداروں کو گائیڈ لائن دینا اور وسائل فراہم کرنا ہے وزیراعلیٰ نے خود لشکر لیکر سماج دشمن عناصر سے جنگ نہیں لڑ سکتے بلکہ اس کیلئے ریاستی ادارے موجود ہیں جن کا کام امن و امان برقرار رکھنا اور عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا ہے۔
 
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو اس حوالے سے فری ہینڈ دے رکھا ہے، وزیراعلیٰ نے کبھی بھی صوبے کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں نہ تو اپنی جان اور نہ ہی کرسی کی پرواہ کی ہے اس کے باوجود بھی انہیں بم دھماکے کے ذریعہ دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی وہ اپنے موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ ترجمان نے صوبے میں گورنر راج کے نفاذ اور شہر کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبات کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مسائل کا حل طاقت کے ذریعہ نہیں بلکہ سیاسی طریقہ سے ممکن ہے جبکہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ صوبے کے تمام سیاسی و قبائلی رہنماؤں اور معاشرے کے تمام حلقوں کی تائید و حمایت کی بھی ضرورت ہے ۔
خبر کا کوڈ : 230700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
Oh maviye ki gandi ulaad tou bilkul bni umaya k kuton ki trh jhoot bakta hai.
ہماری پیشکش