QR CodeQR Code

بھارت میں سردی نے مزید 3 جانیں لیں، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 265 ہوئی

13 Jan 2013 22:45

اسلام ٹائمز: پچھلے کچھ دنوں میں راتیں گرم رہیں اور موسم رطوبت میں کمی آنے کی وجہ سے خوشگوار بن گیا ہے لیکن کچھ علاقوں میں دھند چھائی رہی۔


اسلام ٹائمز۔ شدید سردی سے معمولی راحت ملنے کے بعد درجہ حرارت تھوڑا بہت بڑھ گیا ہے جبکہ بھارتی ریاست اترپردیش میں سردی کے اس موسم کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 265 ہوگئی ہے، کیونکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید تین اموات ہوئی ہیں، گونڈا، ہمیر پور اور غازی آباد میں شدید سردی کی وجہ سے ایک ایک شخص کے مرنے کی اطلاع ہے، اگرچہ پچھلے کچھ دنوں میں راتیں گرم رہیں اور موسم رطوبت میں کمی آنے کی وجہ سے خوشگوار بن گیا ہے، گورکھپور میں درجہ حرارت کم سے کم 4.06 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم پوری ریاست میں خشک رہے گا، لیکن اسی کے ساتھ کچھ علاقوں میں دھند چھائی رہے گی، واضح رہے کہ مہلوکین میں اکثر وہ شامل ہیں جن کے پاس رہنے کو گھر نہ سونے کو بستر ہے۔


خبر کا کوڈ: 230828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/230828/بھارت-میں-سردی-نے-مزید-3-جانیں-لیں-مرنے-والوں-کی-تعداد-بڑھ-کر-265-ہوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org