0
Monday 14 Jan 2013 10:24

سانحہ کوئٹہ کے خلاف گلگت میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاجی دھرنا دیا

سانحہ کوئٹہ کے خلاف گلگت میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاجی دھرنا دیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی دھرنے میں موجود مظاہرین نے لبیک یا حسین اور اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ ساتھ حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی۔ احتجاجی دھرنے کے دوران شیعہ علماء کونسل کے صدر شیخ مرزا علی اور مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما شیخ بلال سمائری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں موجود سوگوار افراد کے تمام مطالبات منظور ہونے تک ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی احتجاجی دھرنے اور مظاہرے جاری رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مظلوم عوام کی لاشیں اور 3 دن سے احتجاج کرنے والے عوام حکومت کو کیوں نظر نہیں آ رہے ہیں، کیا وہ محب وطن نہیں ہیں یا اس ملک کے شہری نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک جوان کے قتل پر واویلا مچایا گیا لیکن کوئٹہ سے گلگت تک شیعیان حیدر کرار لہولہان ہے، سپریم کورٹ کیوں خاموش ہے ازخود نوٹس نہ لینے کی وجہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں موجود ہزارہ برادری کے تمام مطالبات کو حکومت فوری منظور کرے اور وفاقی حکومت بلوچستان کی صوبائی حکومت کو بر طرف کر کے کوئٹہ کو فوج کے حوالے کیا جائے ۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں بھی احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ اتوارکے روز شام 5 بجے سے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا رات گئے تک جاری تھا۔
خبر کا کوڈ : 230875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش