0
Thursday 2 Apr 2009 10:57

پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے،عالمی برادری حقیقت کا ادراک کرے،منموہن

پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے،عالمی برادری حقیقت کا ادراک کرے،منموہن
نئی دہلی(ثناءنیوز) بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان دنیا میں دہشت گردی کا مرکز ہے اور عالمی برادری کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے، پاکستان لشکر طیبہ سمیت دیگر اسلامی انتہا پسندوں پر قابو پانے کے یا تو قابل نہیں ہے یا اس کا انہیں کنٹرول کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ برطانوی اخبار” فنانشل ٹائمز“ سے ایک انٹرویو میں من موہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث تنظیم کے خلاف کارروائی کرنا نہیں چاہتا یا پھر اس قابل ہی نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ماضی میں کئی بار یقین دہانی کرائی کہ اس کی سرزمین بھارت میں دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہوگی لیکن عملی طور پر دہشت گردی پر قابو نہیں پایا گیا۔پاکستان عسکریت پسندوں کے خلاف موثر اقدامات میں ناکام رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان شدت پسندوں کے خلاف موثر کارروائی میں ناکام ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لشکر طیبہ سمیت دیگر اسلامی انتہا پسندوں پر قابو پانے کے یا تو قابل نہیں ہے یا اس کا انہیں کنٹرول کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔اس کا ثبوت یہ ہے کہ انتہا پسند وہاں انتہائی مزے میں ہیں۔ اس سے پہلے بھارتی وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے گوہاٹی میں انتخابی ریلی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے مسائل حل کیے بغیر افغانستان کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، ان کا کہنا تھا کہ افغان سرحد سے ملحق بلوچستان، صوبہ سرحد اور قبائلی علاقے طالبان کے مرکز ہیں، یہ علاقے دہشت گردوں کی نرسری اور عالمی دہشت گردی کا مرکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی 20اجلاس کے موقع پر وزیراعظم من موہن سنگھ امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور افغانستان سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

خبر کا کوڈ : 2309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش