QR CodeQR Code

سانحہ کوئٹہ پر دل خون کے آنسو روتا ہے، شاہ محمود قریشی

14 Jan 2013 05:38

اسلام ٹائمز: ملتان میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ ملتان سمیت پورے پاکستان میں دھرنوں میں شامل ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں آج آپ کی عزاداری میں شریک ہوں اور آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماکے ناطے سے اپنی جماعت کے تمام کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ ملتان سمیت جہاں جہاں بھی سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجات جاری ہین اُن میں شرکت کر کے اپنے پاکستان کا ہونے ثبوت دیں۔ ان خیالات کااظہاراُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان سمیت دیگر جماعتوں کے زیراہتمام سانہ کوئٹہ کے خلاف کیے گئے احتجاجی دھرنے کے دوسرے روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاقی حکومت بالکل ناکام ہوچکی ہے اور اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اپنی ناکامی کو تسلیم کرنے کے لیے آمادہ نہیں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر آپ سے تعزیت کرنے آیا ہوں۔ اس موقع پر اُنہوں نے تحریک انصاف کے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ملتان سمیت پورے پاکستان میں جہاں مجلس وحدت مسلمین کے مظاہرے ہو رہے ہیں اُن میں بھرپور شرکت کرائیں۔


خبر کا کوڈ: 231008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/231008/سانحہ-کوئٹہ-پر-دل-خون-کے-آنسو-روتا-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org