QR CodeQR Code

مطالبات پورے ہونے پر مظفرآباد میں سانحہ کوئٹہ پر جاری دھرنا ختم

14 Jan 2013 12:53

اسلام ٹائمز: پاکستان بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی مختلف شیعہ تنظمیوں کی جانب سے کوئٹہ میں جاری شیعہ کلنگ کے خلاف کشمیر کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے دیئے ہوئے تھے۔


 اسلام ٹائمز۔ ریاست آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملوں اور شہداء کے ورثاء سے روا رکھے جانے والے حکومتی رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور مختلف مقامات پر دھرنے دیے گئے جسمیں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد گڑھی پن چوک میں فقہ جعفریہ کی نمائندہ تنظیموں مجلس وحدت مسلمین،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جففریہ سپریم کونسل ، مرکزی انجمن امامیہ، امامیہ آرگنائزیشن نے کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے افراد کو دہشگردانہ حملوں کے ذریعہ شہید کیے جانے پر حکومتی مجرمانہ خاموشی، صوبائی حکومت کی نااہلی اور دو دن سے جاری احتجاجی دھرنے پر توجہ نہ دیئے جانے کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے میں مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے خاندانوں کے لواحقین کے مطالبات پورنے نہ ہونے تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

احتجاجی دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری علامہ سید جواد الجوادی، جعفریہ سپریم کونسل کے صدر سید کفایت حسین نقوی، جعفریہ کونسل کے چیئرمین سید شبیر حسین بخاری، مولانا سید عباس نقوی اور آئی ایس او کے ڈویژنل صدر سید نجف علی نقوی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے سید کفایت نقوی نے کہا کہ افواج پاکستان کو سرحدوں پر مصروف کیا جا رہا ہے جنرل اشفاق کیانی کی ذمہ داری صرف سرحدوں پر دفاع کی نہیں بلکہ ملک کے اندر بھی عوام ککے جان و مال کا تحفظ دفاعی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ کوئٹہ سمیت دیگر دہشتگردانہ کاروائیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت ناکام ہو چکی ہیں۔ ان حالات میں قوم افواج پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے تو یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے۔ 

مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری سید جواد الجوادی نے احتجاجی دھرنے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے آزاد کشمیر میں سانحہ کوئٹہ پر حکومتی خاموشی پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کھلی دہشت گردی میں سینکٹروں افراد کی شہادت قابل افسوس اور شرمناک فعل ہے جو حکومت کی ناکامی اور بےبسی و بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت اہل تشیع کی جان ومال و عزت آبرو کی حفاظت کرنے اور ٹارگٹ کلنگ روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت نے سیاست اور اقتدار کی خاطر ملکی وحدت، قومی سالمیت اور قومی یکجہتی کو دائو پر لگا رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اہل تشیع کے اندر پیدا ہونے والی بدگمانی کے اسباب و محرکات کا نوٹس نہ لیا گیا اور ہمیں جان و مال و عزت و آبرو کا تحفظ نہ ملا تو ملک کی وحدت کا قائم رہنا مشکل ہو جائے گا۔ آخر میں انھوں نے احتجاجی دھرنے میں شریک شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ملت نے یکسوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت وقت کو اپنے مطالبات ماننے پر مجبور کر دیا ہے جس کے بعد ہم اس پرامن احتجاجی دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 231065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/231065/مطالبات-پورے-ہونے-پر-مظفرآباد-میں-سانحہ-کوئٹہ-جاری-دھرنا-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org