0
Monday 14 Jan 2013 13:22

مجلس وحدت نے تمام مومنین کو وحدت کی لڑی میں پرو دیا ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

مجلس وحدت نے تمام مومنین کو وحدت کی لڑی میں پرو دیا ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے دھرنے کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملت تشیع کی استقامت کی بدولت آج ہم فتح یاب ہوئے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت اپنے حقوق کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع متحد ہے اور الحمدللہ مجلس وحدت مسلمین نے تمام مومنین کو وحدت کی لڑی میں پرو دیا ہے۔

علامہ اسدی نے کہا کہ مجلس وحدت کوئی الگ جماعت نہیں بلکہ ملت تشیع کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جس پر تمام شیعہ جماعتیں متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بہنوں اور بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے لبیک کہا اور دھرنے میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان بار کونسل، لاہور پریس کلب، آل پاکستان انجمن تاجران، جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل، پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، دینی مدارس، مساجد کے خطباء حضرات، ماتمی انجمنوں، پولیس اہلکاروں اور ڈی سی او لاہور سمیت تمام ان افراد اور اداروں کا مشکور ہوں جنہوں نے دھرنے کے ان ایام میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان بیدار ہے اور جو حکمران کسی غلط فہمی میں مبتلا ہیں وہ جان لیں کہ ملت تشیع نے پرامن احتجاج کر کے بغیر کسی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے ثابت کر دیا کہ ہم نے ہی پاکستان بنایا تھا اور اس کے حقیقی محافظ بھی ہم ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع اب بھی متحد ہے اور ہمیشہ اسی اتحاد کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اگر کسی شیعہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تو یہ قوم پھر سٹرکوں پر ہو گی اور پورے ملک کا سسٹم جام کر کے حکومتی ایوانوں پر قبضہ کر لے گی۔
خبر کا کوڈ : 231078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش