QR CodeQR Code

4روزہ عظیم الشان احتجاج، ایک پتہ بھی نہ ہلا اور مطالبات منظور

14 Jan 2013 18:38

اسلام ٹائمز: ملت کے عظیم احتجاج نے تکفیروں کو ایک گالی بنا دیا اور کوئی بھی شخص خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، وہ تکفیروں کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ ان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ علامہ مفتی جعفر حسین کے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کے بعد ایک بار پھر ملت تشیع نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے دھرنے دئیے لیکن اس دوران نہ کوئی پتہ ہلا، نہ کسی کار کا شیشہ توڑا گیا اور نہ ہی کسی گاڑی یا پیٹرول پمپ کو نذر آتش کیا گیا، بلکہ اپنی پرامن اور مظلومیت پر مبنی آواز کو بلند کرکے دنیا کو اپنے ساتھ ملا لیا اور ہر انسان کو یہ کہنے پر مجبور کر دیا کہ کوئٹہ میں ملت تشیع پر ظلم ہوا ہے۔ ملت تشیع نے ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن لوگ ہیں، ہم لاشیں تو اٹھا سکتے ہیں مگر کسی ایک بھی شخص کو ناحق قتل نہیں کرسکتے۔ ملت کے اس عظیم احتجاج نے تکفیروں کو ایک گالی بنا دیا ہے اور کوئی بھی شخص خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، وہ ان تکفیروں کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ ان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 231083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/231083/4روزہ-عظیم-الشان-احتجاج-ایک-پتہ-بھی-نہ-ہلا-اور-مطالبات-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org