0
Monday 14 Jan 2013 13:37

کامیاب دھرنے پر مبارکباد، نوجوان بیدار ہیں علما جب بلائیں گے آمادہ پائیں گے، عابد حسین

کامیاب دھرنے پر مبارکباد، نوجوان بیدار ہیں علما جب بلائیں گے آمادہ پائیں گے، عابد حسین
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور کے ڈویژنل صدر عابد حسین نے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ کو استقامت پر فتحیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، آئندہ بھی اسی طرح یزید وقت کے خلاف سینہ سپر رہیں گے۔ انہوں نے پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یزید وقت کی آنکھیں کھولنے کے لئے ایسے احتجاج اب ضرورت بن چکے ہیں اور افسوسناک امر یہ ہے کہ کسی بڑے احتجاج کے بغیر بے حس حکمران جاگتے ہی نہیں۔

عابد حسین نے کہا کہ شہدائے کوئٹہ کے لواحقین نے بھرپور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پیاروں کو دفن کرنے سے انکار کر کے جہاں اپنے مطالبات منظور کروائے ہیں وہاں انہوں نے پورے پاکستان میں ملت تشیع کے محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع بیدار ہے اور خوابیدہ حکمرانوں پر واضح کر دینا چاہتی ہے کہ غفلت کی نیند سے بیدار ہوں اور ملت تشیع کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کے نوجوان بیدار ہیں اور علماء کے ساتھ ہیں، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ پوری قوم متحد اور یک جان ہے۔ انہوں نے دھرنے میں شرکت کرنے والی ماتمی انجمنوں، علماء کرام، نوجوانوں، خواتین اور آئی ایس او پاکستان شعبہ طالبات کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے بھرپور استقامت کا مظاہرہ کر کے شدید سردی کے باوجود دھرنے کو کامیاب بنایا۔ عابد حسین نے کہا  کہ نوجوان بیدار ہیں جب بھی علماء ہمیں کال کریں گے ہمیں آمادہ وتیار پائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 231090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش