0
Monday 14 Jan 2013 17:06

مطالبات منظور ہونے پر کوہاٹ میں جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا

مطالبات منظور ہونے پر کوہاٹ میں جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع کوہاٹ کے علاقے کچہ پکہ میں مجلس وحدت مسلمین، علماء کونسل، اسلامی تحریک اور قومی وحدت کونسلکے زیر اہتمام گزشتہ روز 20 گھنٹے سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا اور ٹل کوھاٹ روڈ کو کھول دیا گیا۔ دھرنے میں بڑی تعداد میں علماء کرام، سیاسی و سماجی قائدین اور عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ سبیل حسن مظاھری، علامہ سید حسین الاصغر، علامہ خورشید انور جوادی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ علامہ خورشید انور جوادی نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ رحمان ملک استعفیٰ دے۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی جنرل سیکٹری علامہ سبیل حسن مظاہری کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کی اس غفلت پر انتہائی افسردہ ہیں اور اپنے تمام مطالبات ماننے تک دھرنا جاری رہے۔ اگر حکومت اسی طرح غفلت کا مظاہرہ کرتی رہی تو ہم کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبرز ہو چکا ہے اور روزانہ جنازے اٹھاتے اٹھاتے ھم تھک چکے ہیں۔ کوئٹہ یکجہتی کونسل کے مطالبات تسلیم ہونے کے بعد علماء نے پرامن طور پر دھرنا حتم کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 231157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش