0
Monday 14 Jan 2013 18:29

شہداء کوئٹہ کی نماز جنازہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء میں ادا، تدفین کر دی گئی

شہداء کوئٹہ کی نماز جنازہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء میں ادا، تدفین کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے ستاسی افراد آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کر دیئے گئے۔ میتیں تدفین کیلئے علمدار روڈ سے اٹھائی گئیں تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔ تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ سانحہ کوئٹہ کے خلاف چار روز سے جاری احتجاج ختم ہونے پر میتیں تدفین کیلئے علمدار روڈ سے اٹھائی گئیں تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔ شہر بدستور سوگ میں ڈوبا رہا، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، شہداء کی تدفین بہشت زینب قبرستان میں کی گئی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔


دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں علمدار روڈ سانحے میں جاں بحق 87 افراد کی نماز جنازہ بہشت زینب ہزارہ قبرستان میں ادا کر دی گئی، ان کی تدفین کا عمل جاری ہے۔ سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق افراد کی میتیں علمدار روڈ پر 68 گھنٹے سے جاری دھرنا ختم کئے جانے کے بعد امام بارگاہ نیچاری اور قندھاری میں منتقل کر دی گئیں، جہاں سے ان کا جنازہ علمدار روڈ سے ہوتا ہوا بہشت زینب ہزارہ قبرستان لایا گیا، جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ علامہ ناصر عباس نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ہزارہ قبائل کے سردار سعادت ہزارہ، کوئٹہ یکجہتی کونسل، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں اور شیعہ علماء کونسل کے علاوہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جس کے بعد ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں جاں بحق افراد کی تدفین کردی گئی۔
خبر کا کوڈ : 231183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش