QR CodeQR Code

اسلم رئيسانی کی حکومت برطرف کرنے پر لوگوں نے سجدہ شکر ادا کيا، قمرزمان کائرہ

15 Jan 2013 00:56

اسلام ٹائمز: وزيراطلاعات کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کے اقدام سے جمہوری عمل متاثر ہونے کا خطرہ ہے، ان کے کسی غير آئينی مطالبے کو تسليم نہيں کريں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے اعتراف کیا ہے کہ اسلم رئيسانی کی حکومت برطرف کرنے پر لوگوں نے سجدہ شکر ادا کيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے کے حالات ديکھ کر آئين کے مطابق گورنر راج نافذ کيا۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اسمبليوں اور اليکشن کمشين کو تسليم نہيں کرتے اور نگراں سيٹ اپ کی بات کرتے ہيں، يہ سب مطالبات ماورا آئين ہيں۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری فوج اور عدليہ سے بھی مشاورت کا مطالبہ کرتے ہيں، حالاں کہ آئين ميں حکومت کو ہٹانے کا طريقہ کار موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وزيراطلاعات نے کہا کہ وہ پارليمنٹ اور عدليہ پر عدم اعتماد اور پارليمان پر دھاوا بولنے کی بات کرتے ہيں جس سے نظام تبديل نہيں ہوا کرتے، انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ماضی سے سبق سيکھ چکے ہيں، کسی کی ذاتی خواہش پر کسی کو وزيراعظم نہيں بنايا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ پر ہونے والے اخراجات کی تحقيقات کی جائيں گی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اسلم رئيسانی کی حکومت برطرف کرنے پر لوگوں نے سجدہ شکر ادا کيا ہے۔


خبر کا کوڈ: 231305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/231305/اسلم-رئيسانی-کی-حکومت-برطرف-کرنے-پر-لوگوں-نے-سجدہ-شکر-ادا-کيا-قمرزمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org