QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی و عدالتی دہشت گردی کا بڑھتا ہوا رجحان خطرناک ہے، صلاح

15 Jan 2013 12:35

اسلام ٹائمز: بھارتی پارلیمان ہو یا عدالتیں تحریک آزادی کشمیر کے معاملے میں بھارتی فوج کے زیراثر ہیں۔ سول سوسائٹی بھارتی انصاف کی قلعی کھولنے میں مشترکہ طور پر کردار ادا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ گذشتہ 65 سالوں میں بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر میں آزادی کی تحریک کو دبانے کے لیے بدترین اور انسانیت سوز ظلم و جبر روا رکھا ہے لیکن تاریخ نے یہ ثابت کیا کہ بھارتی حکومت تحریک آزادی کے جنون کو سرد نہیں کر سکی۔ ان خیالات اظہار متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے حزب کے کمانڈر کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ بھارت کا ہر ادارہ چاہے وہ بھارتی پارلیمان ہو یا عدالتیں ہوں کم سے کم تحریک آزادی کشمیر کے معاملے میں بھارتی فوج کے زیراثر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کے قتل عام کو پارلیمنٹ کے ذریعے تحفظ دینے کے قوانین بنائے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 231428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/231428/مقبوضہ-کشمیر-میں-ریاستی-عدالتی-دہشت-گردی-کا-بڑھتا-ہوا-رجحان-خطرناک-ہے-صلاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org