0
Tuesday 15 Jan 2013 15:09

دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث اسرائیلی ایجنٹ لاہور سے گرفتار

دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث اسرائیلی ایجنٹ لاہور سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی ندیم علوی کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک اسرائیلی ایجنٹ کو لاہور سے دھر لیا گیا ہے۔ ملزم عسکری تنصیبات اور فوجی اہلکاروں پر حملوں سمیت دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم کی نگرانی کی جا رہی تھی، اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم میں کسی شخص سے اس کی ای میلز کا کثرت سے تبادلہ ہوتا تھا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایک حساس ادارے نے اس ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری کے وقت ملزم نے شدید مزاحمت بھی کی۔ ملزم اعلٰی تعلیم یافتہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر ہے۔ ذرائع کے مطابق، پنجاب و خبیر پختونخوا میں سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ 

تفتیش کے دوران اس نے جو انکشافات کئے ہیں اس کی کڑیاں کامرہ ائیر بیس پر حملہ کرنے والوں سے بھی ملتی ہیں، گرفتاری کے بعد اس کے لیپ ٹاپ سے متعدد حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان کے سرحدی شہر اسپین بولدک کے نواح میں ایک گاوں رازق پچھیری ہے جہاں دہشتگردوں کو ٹرینگ دی جاتی ہے اور وہ پاکستان آکر سبوتاژ کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ درجنوں بار ملک میں ہونے والی تخریب کاریوں میں غیر ملکی ہاتھ کے ملوث ہونا قرار دے چکے ہیں۔ تاہم لاہور سے گرفتار ہونے والے اسرائیلی ایجنٹ کی گرفتاری کی تصدیق کرنے پر کوئی ادارہ یا اہلکار تیار نہیں تھا۔
خبر کا کوڈ : 231434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش