0
Tuesday 15 Jan 2013 22:41

عدالتی فیصلے سے عوام نے اطمینان کا سانس لیا، اب بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالا جائے، سراج الحق

عدالتی فیصلے سے عوام نے اطمینان کا سانس لیا، اب بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالا جائے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سپریم کورٹ کے رینٹل پاور کیس میں وز یراعظم کی گرفتاری کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں جو جتنا بڑا چور ہے اس کو اتنے ہی اعلیٰ عہدوں پر بیٹھا دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام نے اطمینان کا سانس لیا ہے۔ اب بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر زرداری کے پاس نگران حکومت کے قیام کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے رینٹل پاور کیس میں قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کو گرفتار کرانے کے احکامات سے پوری قوم نے اطمینان کا سانس لیا ہے اور اس فیصلے کے بعد موجودہ حکمران حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ فوری طور پر نگران حکومت قائم کر کے نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قوم کسی بھی صورت میں مارشل لاء یا ایمرجنسی کے نفاذ کو قبول نہیں کرے گی۔ اس تاریخی فیصلے کے بعد پوری قوم سپریم کورٹ کی پشت پر ہے۔ اب بڑے چوروں کو گرفتار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 231579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش