0
Tuesday 6 Apr 2010 14:06

کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں،وزیراعظم

کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں،وزیراعظم
 تھل:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں،تاہم ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاک فضائیہ نے خود کو تیار کر رکھا ہے۔تھل میں پاک فضائیہ کی جنگی مشقوں ہائی مارک 2010ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن قابل تعریف ہے اور وہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،ہائی مارک مشقیں ثابت کرتی ہیں کہ پاک فضائیہ مکمل طور پر تیار ہے۔اس موقع پر مشقوں کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔تاہم اندرونی و بیرونی خطرات کے باوجود پاکستان ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک آرمی اور فضائیہ نے ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔
جنگ نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کی ملک گیر ہائی مارک ایکسرسائیز کے سلسلے میں آج جھنگ کے علاقے تھل میں فضائی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔تھل میں پی اے ایف فائر پاور ڈیمو کا آغاز لڑاکا طیاروں کے فلائی پاسٹ سے ہوا۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،وزیر دفاع احمد مختار،تینوں مسلح افواج کے سربراہان،اعلی فوجی حکام اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی پاک فضائیہ کی فائر پاور کا مشاہدہ کیا۔مشقوں میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر،ایف سولا،میراج،ایف سیون پی جی ائر کرافٹ، ہیلی کاپٹرز اور دوسرے لڑاکا طیارے حصہ لے رہے ہیں۔لڑاکا طیاروں نے فضا سے زمین پر اہداف کو پوری درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
پرواز کے دوران جنگی طیاروں کی ری فیولنگ کی مشق بھی کی گئی۔ری فیولر طیارہ حال ہی میں پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہوا ہے۔جس نے دو میراج طیاروں کو فضا میں ایندھن فراہم کیا۔اس کے علاوہ دشمن کے ریڈار کو دھوکا دینے کی صلاحیت کا بھی مظاہر کیا گیا۔ہائی مارک ایکسر سائز میں، تلاش اور امداد کا آپریشن،جاسوس طیاروں کا استعمال،ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے بھاری آلات کی سرعت کے ساتھ فراہمی اور دہشت گردی کے خلاف فضائیہ کی مدد سے زمینی آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے اس موقع پر کہا کہ ہائی مارک مشقوں کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہو رہا ہے۔دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ وقت کے ساتھ خود کو تبدیل کر رہی ہے اور مشقوں کا مقصد فضائیہ کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے۔ہائی مارک ایکسرسائیز کا آغاز مارچ کے وسط میں ہوا تھا اور یہ مشقیں دو ماہ تک جاری رہیں گی۔ہر پانچ سال بعد ہونے والی ان مشقوں کے ذریعے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت،صلاحیتوں اور جنگی تیاریوں کو جانچا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 23162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش