QR CodeQR Code

سانحہ مستونگ، 19 ميں 16 شہداء کی ڈی اين اے رپورٹ جاری

16 Jan 2013 11:44

اسلام ٹائمز: سولہ ڈيڈ باڈيز ميں گيارہ کا تعلق پنجاب اور پانچ کا تعلق سندھ سے ہے۔ شہداء کے جسد خاکی بدھ کو ورثاء کے حوالے کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ سال اکتيس دسمبر کو سانحہ مستونگ ميں جاں بحق ہونے والے انيس افراد کی ڈيڈ باڈيز کو راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال لايا گيا تھا تاہم نعشوں کی عدم شناخت کے باعث ان کے ڈی اين اے ہونا تھے۔ اسپتال انتظاميہ نے سولہ دن کی تاخير کے بعد انيس ميں سے سولہ ڈيڈ باڈيز کی ڈی اين اے رپورٹ جاری کی ہے، تاہم تين کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ سولہ ڈيڈ باڈيز ميں گيارہ کا تعلق پنجاب اور پانچ کا تعلق سندھ سے ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، شہداء کے جسد خاکی آج ورثاء کے حوالے کر ديئے جائيں گے۔ واضح رہے کہ تیس دسمبر کو کاروان علی رضا کے زیراہتمام زائرین کا قافلہ مقامات مقدسہ کی زیارت کیلئے ایران جا رہا تھا کہ راستے میں جوں ہی کاروان معزول وزیراعلٰی نواب اسلم رئیسانی کے علاقے مستونگ میں پہنچا تو بس کو بارود سے اُڑا دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں انیس افراد شہید اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 231653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/231653/سانحہ-مستونگ-19-ميں-16-شہداء-کی-ڈی-اے-رپورٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org