0
Wednesday 16 Jan 2013 23:51

مظفر گڑھ میں ظلم کی انتہاء، زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے پر 2 بچیوں کو جلا ڈالا

مظفر گڑھ میں ظلم کی انتہاء، زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے پر 2 بچیوں کو جلا ڈالا
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں ایک درندہ صفت زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے پر مزدور کی دو کمسن بچیوں کو جلا ڈالا۔ جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ دوسری بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے ستی تھانہ سیت پور کی حدود میں ایک ظالم زمیندار محمد ناصر کھیت کا چکر لگا رہا تھا کہ اس دوران اس نے مقامی مزدور راجو خان کی دو بیٹیوں پانچ سالہ علیناں بی بی اور چار سالہ تانیہ کو وہاں دیکھا۔ جس پر وہ طیش میں آگیا اور نوکر کو فصل کے اس حصہ کو آگ لگانے کا کہا۔ جہاں بچیاں موجود تھیں۔ آتشزدگی سے دونوں بچیاں بری طرح جھلس گئیں۔ جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں علیناں بی بی چل بسی جبکہ تانیہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ادھر بچیوں کے ورثاء نے علیناں کی نعش ڈی پی او آفس کے باہر رکھ کر احتجاج کیا۔ جس پر ڈی پی او نے پولیس کو ملزم کی گرفتاری کی ہدایت جاری کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 231900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش