0
Thursday 17 Jan 2013 15:14

پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ ملت جعفریہ محب وطن اور امن پسند قوم ہے، علامہ اقتدار نقوی

پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ ملت جعفریہ محب وطن اور امن پسند قوم ہے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ پانچ دنوں تک ہمارے نوجوانوں، بچوں اور بوڑھوں کی لاشیں سردی کے عالم میں زیرآسمان علمدار روڈ پرپڑی رہیں نہ ان میں کوئی تعفن پھیلا اور نہ کوئی بُو۔ اُنہوں نے کہا کہ ان باتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ وہ حقیقی شہداء ہیں جنہوں نے اپنے خون سے ملت جعفریہ کو یکجا کردیا جس کا عملی نمونہ پوری دنیا نے دیکھا کہ بغیر کسی تعصب کے پوری قوم نے کوئٹہ کے شہداء سے اظہاریکجہتی کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس دوران نہ صرف اہل تشیع سراپا احتجاج تھے بلکہ علمائے اہلسنت اور ہردرددل رکھنے والا انسان غمزدہ تھا۔
 
اُنہوں نے مزید کہا کہ میڈیا اس بات کو واضح کرچکا ہے کہ پورے پاکستان میں اتنے بڑے احتجاج میں کسی قسم کا کوئی ایسا واقعہ سامنے نہیں آیا کہ جس میں کسی سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہو، اُنہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ نے ایک بار پھر یکجا ہوکر قائد مرحوم علامہ مفتی جعفرحسین اعلی اللہ مقامہ کی یاد تازہ کردی۔ اس موقع پر انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے کوئٹہ پہنچ کر یہ ثابت کردیا کہ کسی بھی قوم کا رہنما اُس قوم کا خادم ہوتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ یہی وہ عناصر ہیں جن کی وجہ سے مجلس وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پوری قوم میں سراہے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 232032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش