QR CodeQR Code

کبیروالا، سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد

17 Jan 2013 15:17

اسلام ٹائمز: مجلس ترحیم میں مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی، ملی یکجہتی کونسل، جماعت اہلسنت، تاجربرادری، وُکلا اور صحافیوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے مومنین کے ایصال ثواب کے لیے کبیروالا میں مجلس ترحیم منعقدہوئی، جس میں مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی، ملی یکجہتی کونسل، جماعت اہلسنت، تاجربرادری، وُکلا اور صحافیوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مجلس ترحیم سے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، مجلس وحدت مسلمین خانیوال کے ضلعی سیکرٹری جنرل میاں انصر عباس سرگانہ، مولانا مرید کاظم کاظمی، سید سہیل عابدی، سید فرخ رضا ترمذی، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹرطاہر محمود چاون، انجمن تاجران کبیروالا کے صدر راناشکیل سمیت دیگر مقررین نے شہدائے کوئٹہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

اس موقع پر مقررین کا کہناتھا کہ کوئٹہ کے شہدائے امام حسین (ع) کے ساتھ محشور ہوں گے اور اُن کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے دنیا میں انوکھی مثال قائم کی ہے کہ دشمن کے خلاف ڈٹ جائو اپنے حق کوچھین لو۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اس طرح کے مضبوط، منظم اور پُرامن احتجاج کی مثال نہیں ملتی۔


خبر کا کوڈ: 232036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/232036/کبیروالا-سانحہ-کوئٹہ-کے-شہداء-ایصال-ثواب-لیے-مجلس-ترحیم-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org