0
Thursday 17 Jan 2013 15:27

ملتان، جمعیت طلبہ عربیہ کے زیراہتمام بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، جمعیت طلبہ عربیہ کے زیراہتمام بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت طلبہ عربیہ ملتان کے زیراہتمام معصوم شاہ روڈ پر بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں جمعیت طلبہ کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر امریکہ اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھارت کا جھنڈا بھی نذرآتش کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت جمعیت طلبہ عربیہ ملتان کے منتظم حافظ صہیب امین، جنرل سیکرٹری حافظ خالد ابراہیم اور حافظ ذیشان بشیر نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ نواز حکمران انڈیا کی منافقانہ روش کو سمجھیں اور عوام کے جذبات سے مت کھیلیں۔ 

مقررین نے کہا کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے جو کہ کبھی بھی اسلام اور پاکستان کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا۔ انڈیا نے پاکستان کے ساتھ بہت سے معاہدے کیے جن کی ہر دفعہ انڈیا نے خلاف ورزی کی۔ لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوجیوں کی شہادت قابل مذمت ہے، حکومت پاکستان انڈیا کو پسندیدہ ملک قرار دینے میں لگی ہوئی ہے جبکہ بھارتی فوج ہمارے نوجوانوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے دنیا کا امن تباہ کیا ہواہے جس کا فی الفور عالمی عدالت سخت نوٹس لے۔ بھارت کی جانب سے بار بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرنا اور فائرنگ کرنا کسی بڑی خانہ جنگی کے لیے راہ کو ہموار کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 232037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش