QR CodeQR Code

کراچی، نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، رکن صوبائی اسمبلی منظر امام 3 محافظوں سمیت جاں بحق

17 Jan 2013 15:40

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ منظر امام متحدہ قومی موومنٹ کے سابق ایم پی اے رضا حیدر کی شہادت کے بعد صوبائی اسمبلی کے رکن بنے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے ممبر صوبائی اسمبلی سندھ منظر امام اپنے محافظوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نشان حیدر چوک سیکٹر ساڑھے گیارہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام اپنے محافظوں سمیت فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقتول کی میت کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ منظر امام متحدہ قومی موومنٹ کے سابق ایم پی اے رضا حیدر کی شہادت کے بعد صوبائی اسمبلی کے رکن بنے تھے۔ منظر امام کی ہلاکت کے بعد شہر بھر کے کاروباری مراکز بند ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ جبکہ دفاتر میں کام کرنے والے شہریوں نے کسی بھی ممکنہ خراب صورتحال کے پیش نظر اپنے گھروں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ پیٹرول پمپس بند ہونا شروع ہوگئے ہیں اور ٹریفک کی روانی میں بھی کمی آتی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان کی جانب سے شہر کو بند کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اور نگی ٹاون نشان حیدر چوک سیکٹر ساڑھے گیارہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام 3 محافظوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چار موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے متحدہ کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کی گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے منظر امام اور ایک گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی محافظوں نے عباسی شہید اسپتال پہنچ کردم توڑ دیا۔ جاں بحق ہونے والے سکیورٹی گارڈ کے نام ساجد، عمران اور مراد بتائے جاتے ہیں۔ منظر امام سابق متحدہ کے سابق ایم پی اے رضا حیدر کی ہلاکت کے بعد صوبائی اسمبلی کے رکن بنے تھے۔ منظر امام کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی متحدہ قومی موومنٹ کے کئی رہنما اسپتال پہنچ گئے۔


خبر کا کوڈ: 232054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/232054/کراچی-نامعلوم-افراد-کی-اندھا-دھند-فائرنگ-رکن-صوبائی-اسمبلی-منظر-امام-3-محافظوں-سمیت-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org