QR CodeQR Code

جارحیت کی صورت میں اسرائیل پر میزائل برسیں گے،مجتبیٰ ذوالنور

7 Apr 2010 11:48

اسلام ٹائمز:رہبر انقلاب اسلامی کے نمایندے مجتبیٰ ذوالنور نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے تہران پر حملہ کیا تو دھواں تل ابیب سے اٹھے گا،انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا میزائل ایران تک پہنچنے سے پہلے ہی اسرائیل کو صفہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا


تہران:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمایندے نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن نے ایران پر کسی بھی طرح کا حملہ کیا تو ایران تل ابیب پر اپنے میزائيلوں کی بارش کر دے گا۔مجتبی ذوالنور نے قم میں ایک اجلاس میں کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنون کو معلوم ہے کہ ایران نے میزائل اور سٹیلائٹ بنا لیا ہے اور اس طرح بیلسٹیک ٹکنالوجی کا حامل بن چکا ہے لھذا اگر ایران پر کوئي میزائل داغا گيا تو تل ابیب پر ایران کے میزائيلوں کی بارش ہو جائے گي۔انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جس میدان میں بھی ترقی کی چوٹیوں کی طرف سر اٹھاتے ہیں ہمیں وہاں ایرانی سائنس دان نطر آتےہیں۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق مجتبیٰ ذوالنور نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے تہران پر حملہ کیا تو دھواں تل ابیب سے اٹھے گا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے قریبی رہنما مجتبیٰ ذوالنور نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کا میزائل ایران تک پہنچنے سے پہلے اسرائیل کو صفہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ عالمی دباؤ کے باوجود ایران جوہری پروگرام ختم نہیں کرے گا۔جوہری تنازعے پر اقتصادی پابندیاں مذاق کے مترادف ہیں۔


Share on Facebook


خبر کا کوڈ: 23208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/23208/جارحیت-کی-صورت-میں-اسرائیل-پر-میزائل-برسیں-گے-مجتبی-ذوالنور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org