0
Thursday 17 Jan 2013 20:55

8 ربیع الاول، چپ تعزیہ کا جلوس، کراچی ٹریفک پولیس نے روٹس کی تفصیلات جاری کردیں

8 ربیع الاول، چپ تعزیہ کا جلوس، کراچی ٹریفک پولیس نے روٹس کی تفصیلات جاری کردیں
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، ٹریفک کراچی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے تحت 8 ربیع الاول 1434ء ہجری بمطابق 21 جنوری 2013ء کو چپ تعزیہ کے جلوس نشتر پارک اور قصر مصیب رضویہ سوسائٹی سے نکالے جائیں گے۔ بعد نماز فجر نشتر پارک سے جلوس برآمد ہو کر امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ بعد نماز ظہرین قصر مصیب سوسائٹی سے برآمد ہونے والا جلوس امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے، ایمبولینس، ٹاؤن انتظامیہ اور میڈیا کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ جلوس میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے اپنی گاڑیوں کا اجازت نامہ (پاس / اسٹیکر) حاصل کرنے کے لئے دفتر DIGP ٹریفک کراچی سیکیورٹی برانچ گارڈن ہیڈ کوارٹرز، آغا خان سوئم روڈ کراچی سے 19 تا 20 جنوری 2013ء تک حاصل کر سکتے ہیں۔ گورنمنٹ اداروں کے ذمہ داران دفتری لیٹر کے ساتھ جبکہ میڈیا اور ایمبولینس سروسز سے تعلق رکھنے والے حضرات اپنے اداروں کے لیٹر کے ساتھ گاڑیوں کے کاغذات، ڈرائیور کے لائسنس، CNIC کی کاپی اور 2 عدد تصاویر تصدیق شدہ کے ساتھ رجوع کریں۔

اسکاؤٹس، انجمنوں، فلاحی اداروں نیز سبیل نظر و نیاز کی گاڑیوں کے اسٹیکر حاصل کرنے کے لئے بھی DIGP ٹریفک کراچی کے نام درخواست جس کے ساتھ گاڑی کی رجسٹریشن بک کی فوٹو کاپی تصدیق شدہ، ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو کاپی تصدیق شدہ بمعہ 2 عدد ڈرائیور کی تصاویر کے ساتھ، قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی تصدیق شدہ اور انجمن، ادارے یا سبیل کا لیٹر منسلک ہونا ضروری ہے بوتراب اسکاؤٹس کے مرکزی دفتر واقع قصر مصیب رضویہ سوسائٹی میں 15 تا 18 جنوری 2013ء تک جمع کرا کے رسید حاصل کریں اور 19 تا 20 جنوری 2013ء تک اسٹیکر دفتر DIGP ٹریفک سیکیورٹی برانچ گارڈن ہیڈکوارٹرز، آغا خان سوئم روڈ کراچی سے رسید دکھا کر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اسٹیکر حاصل کرنے والے مالکان پر لازم ہے کہ اسٹیکر کو گاڑی کی ونڈ اسکرین پر چسپاں کریں اس کے بغیر کسی گاڑی کو جلوس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 232088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش