0
Friday 18 Jan 2013 00:24

افغانستان سے بلغاریہ کے فوجیوں کا انخلاء شروع

افغانستان سے بلغاریہ کے فوجیوں کا انخلاء شروع
اسلام ٹائمز۔ مشرقی یورپی ملک بلغاریہ کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے افغانستان میں نیٹو کی قیادت میں فرائض سرانجام دینے والے 600 فوجیوں پر مشتمل اپنے فوجی دستے کا انخلاء شروع کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق بلغاریہ کے طبی فوجی کارکنوں اور دیگر ماہرین نے مغربی افغانستان کے شہر ہرات سے رخصت ہونا شروع کر دیا ہے۔ افغان دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے کی نگرانی کرنے والے بلغاریہ کے فوجی دستے کے ارکان یکم مارچ سے اس ملک سے رخصت ہونا شروع ہوں گے۔ واضح رہے کہ بلغاریہ نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ افغانستان سے اس کے تمام فوجی 2014ء تک واپس بلا لیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 232162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش