QR CodeQR Code

ملائیشین وزیراعظم بداوی کا استعفیٰ منظور، نجیب رزاق نے عہدہ سنبھالیں گے

2 Apr 2009 12:01

ملائیشیا کے وزیراعظم عبداللہ بداوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جسے ملائیشیا کے شاہ نے منظور کر لیا ہے۔کوالالمپور میں سینئر حکومتی حکام نے بتایا کہ ملائیشیا کے شاہ نے عبداللہ بداوی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے


 کوالالمپور .. . . . .ملائیشیا کے وزیراعظم عبداللہ بداوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جسے ملائیشیا کے شاہ نے منظور کر لیا ہے۔کوالالمپور میں سینئر حکومتی حکام نے بتایا کہ ملائیشیا کے شاہ نے عبداللہ بداوی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جس کے بعد بداوی کے نائب نجیب رزاق وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالیں گے۔ نو منتخب وزیر اعظم نجیب رزاق نے بتایا کہ وہ جمعہ کو عوام کو بتائیں گے کہ سیاسی عدم استحکام اور عالمی اقتصادی بحران کے باوجود ملائیشیا کو ترقی پر گامزن کرنے کے لیے ان کی پالیسیاں کیا ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 2322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/2322/ملائیشین-وزیراعظم-بداوی-کا-استعفی-منظور-نجیب-رزاق-نے-عہدہ-سنبھالیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org