0
Friday 18 Jan 2013 12:13

منظر امام کی نماز جنازہ آج ہوگی، کراچی میں سوگ، کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند

منظر امام کی نماز جنازہ آج ہوگی، کراچی میں سوگ، کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رکنِ سندھ اسمبلی منظر امام کی تدفین آج کی جائے گی، شہر میں سوگ کے باعث آج نجی اسکول، مارکیٹیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ نے رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے قتل پر 3 روزہ کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منظر امام کی تدفین آج کی جائے گی، ایم کیو ایم کے رہنما کے قتل پر کراچی میں آج سوگ کا سماں ہے اور کاروباری مراکز، نجی تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ اور پیٹرول پمپس بند ہیں۔ آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے آج شہر کے تمام نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سندھ تاجر اتحاد اور آل کراچی تاجر اتحاد نے صوبے بھر کے تاجر وں سے کاروباری مراکزبند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے اعلان پر آج پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہیں لائی جائے گی۔ دوسری جانب کراچی یونیورسٹی کے تحت ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ سوئی سدرن کے ہفتہ وار ناغہ کے تحت صبح 8 بجے سے 2 دن کے لیے سی این جی بھی بند رہے گی۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی منظر امام، ڈرائیور اور 2 محافظوں کو اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 232286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش