QR CodeQR Code

کوئٹہ میں گورنر راج کا نفاذ کوئٹہ کے عوام کی آواز تھا، رائے مزمل حسین

18 Jan 2013 16:06

اسلام ٹائمز:پیپلز پارٹی علما ونگ پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ صدر نے کوئٹہ میں گورنر راج نافذ کر کے مظلوم شیعہ مسلمانوں کی آواز سنی جبکہ اسلام آباد طاہرالقادری کا دھرنا اگرچہ بے محل تھا لیکن بچوں اور خواتین کو بچانے کیلئے صدر زرداری نے معاملہ فہمی کا ثبوت دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر علامہ رائے مزمل حسین نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے اپنے تدبر سے ملک کے ہر طبقہ کے مفادات کا تحفظ کیا ہے، اسلام آباد لانگ مارچ کے شرکاء کو سرد موسم سے بچا کر صدر زرداری نے پاکستان کے عوام کے حقیقی محافظ ہونے کا حق ادا کر دیا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کو کھلے دل سے صدر زرداری کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

لاہور میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ رائے مزمل حسین نے کہا کہ کوئٹہ میں گورنر راج کا نفاذ کوئٹہ کے عوام کی آواز تھا اور صدر پاکستان وہاں گورنر راج نافذ کر کے مظلوم شیعہ مسلمانوں کی آواز سنی جبکہ منہاج القرآن کے کارکنان کا اسلام آباد اکٹھا ہونا اگرچہ بے محل تھا لیکن سرد موسم میں بچوں اور خواتین کو بیماری سے بچانے کے لیے صدر آصف علی زرداری نے جس معاملہ فہمی کے ساتھ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ مذاکرات کروائے اس سے ایک بات واضح ہو گئی کہ صدر آصف علی زداری عوام الناس کی حفاظت اور آواز کو ہر چیز پر ترجیح دیتے ہیں، پیپلز پارٹی علماء ونگ جلد ان کی انسانی خدمات پر ایک قومی سیمینار منعقد کروائے گا۔


خبر کا کوڈ: 232354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/232354/کوئٹہ-میں-گورنر-راج-کا-نفاذ-کے-عوام-کی-آواز-تھا-رائے-مزمل-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org