QR CodeQR Code

ایرانی جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید حسن فیروزآبادی:

ایران پر حملے کی صورت میں کوئی امریکی فوجی زندہ نہیں بچے گا

8 Apr 2010 17:02

اسلام ٹائمز: ایران کے جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو خطے میں موجود کوئی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا۔


اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید حسن فیروزآبادی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی فوجی اقدام کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجیوں میں سے کوئی بھی زندہ اپنے وطن واپس نہیں جائے گا۔
جنرل سید حسن فیروزآبادی نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ملنے والی دھمکیاں صرف فوجی نوعیت کی دھمکیوں تک محدود نہیں ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا ایران کے خلاف کوئی عملی اقدام کرتا ہے تو اسکو درپیش خطرات میں ہزار گنا اضافہ ہو جائے گا۔ ایران کے جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ روس اور چین بھی ہماری طرح امریکا کو ایک خطرہ سمجھتے ہیں۔
جنرل سید حسن فیروزآبادی نے امریکہ کو بین الاقوامی بھیڑیا قرار دیتے ہوئے کہا: البتہ میں براک اوباما کو ان بھیڑیوں میں شمار نہیں کرتا بلکہ وہ سیاہ پوست ہے اور کمزور طبقے سے تعلق رکھتا ہے جسکے دل میں انسانوں کیلئے ذرہ بھر محبت موجود ہے لیکن وہ امریکا کے وحشت ناک نظام میں پھنس کر بے بس ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 23253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/23253/ایران-پر-حملے-کی-صورت-میں-کوئی-امریکی-فوجی-زندہ-نہیں-بچے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org