0
Saturday 19 Jan 2013 14:24

آئی ایم ایف کا پاکستان کا قرضہ معاف یا ری شیڈول کرنے سے انکار

آئی ایم ایف کا پاکستان کا قرضہ معاف یا ری شیڈول کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا قرضہ معاف کرسکتا ہے نہ ہی ری شیڈول۔ پاکستان اگر آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے استفادہ نہیں کرتا تو معاشی حکمت عملی یکسر تبدیل کرنا ہوگی۔ سربراہ آئی ایم ایف مشن جیفری فرینک نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف پاکستان کا قرضہ معاف نہیں کرسکتا اور نہ ہی ری شیڈول کرسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی آمدنی و اخراجات میں 16 کھرب 24 ارب کا خسارہ ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر تین ماہ کی ضرورت سے کم ہوگئے ہیں۔ بجلی چوری مالی خسارے کو بڑھانے کا سبب ہے۔ سربراہ آئی ایم ایف مشن نے کہا کہ ٹیکس میں چھوٹ اور بے جا رعایتیں ختم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 232536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش