QR CodeQR Code

سانحہ مستونگ، خیرپور کے شہید ماں بیٹے کی شناخت ہوگئی

19 Jan 2013 14:32

اسلام ٹائمز: شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے زریعے ہوئی۔ماں بیٹے شہداء کی میتوں کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے جمعہ کی شام کو فلائٹ سے سکھر لے جایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے خیرپور سندھ سے تعلق رکھنے والے زائرین ماں بیٹے کی ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت ہوگئی ہے۔ شہید زائر عبد الرشید جو کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق یونٹ صدر تھے اپنی والدہ کے ہمارے زیارات کے لئے جا رہے تھے کہ 30 دسمبر کو  مستونگ کے مقام پر دہشت گردوں نے دیگر زائرین سمیت ان کو شہید کر دیا۔ تاہم 17 دیگر شہداء کی طرح ان ماں بیٹے زائرین شہداء کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے زریعے ہوئی۔ماں بیٹے شہداء کی میتوں کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے جمعہ کی شام کو فلائٹ سے سکھر لے جایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 232542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/232542/سانحہ-مستونگ-خیرپور-کے-شہید-ماں-بیٹے-کی-شناخت-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org