0
Saturday 19 Jan 2013 15:11

امریکہ کو اس خطے اور بالخصوص پاکستان سے نکالا جائے، سید وسیم اختر

امریکہ کو اس خطے اور بالخصوص پاکستان سے نکالا جائے، سید وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے، بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کو مذاکرات میں الجھا کر اپنے مقاصد حاصل کیے ہیں، بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دلوانے والے ہوش کے ناخن لیں، وہ ہمارے دریاؤں پر قبضہ جما کر پاکستان کو بنجر بنانے کی کوشش کر رہا ہے، کشمیر میں 5 لاکھ سے زائد بے گناہ معصوم لوگوں، عورتوں اور بچوں کو شہید کر چکا ہے، بھارت سے اس وقت تک دوستی نہیں ہو سکتی جب تک وہ ’’بغل میں چھری اور منہ میں رام رام‘‘ کی پالیسی کو ترک، کشمیر کو آزاد اور بلوچستان میں اپنی مداخلت ختم نہیں کرتا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج بیرونی قوتیں وطن عزیز میں سازشوں میں مصروف ہیں، دہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں چالیس ہزار افراد کی قربانی اور ملکی معیشت کے 68 ارب ڈالر کے نقصان کے باوجود ’’ڈومور‘‘ کے مطالبات کیے جاتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک وقوم کے مفاد میں خارجہ پالیسی کو ازسرنو تشکیل دیتے ہوئے امریکہ کو اس خطے اور بالخصوص پاکستان سے نکالا جائے، جب تک جنوبی ایشیا میں امریکہ موجور ہے یہاں خوشحالی، استحکام اور امن قائم نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک ہر روز نئے بحران کا شکار ہو رہا ہے، جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، پورا ملک خوف و ہراس کا شکار ہے، اسلام کے عادلانہ نظام سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہا کہ نگران حکومت کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، مشاورتی عمل میں تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کو شامل کیا جائے، رینٹل پاور کرپشن کیس میں تفتیشی افسر کامران فیصل کی موت کا معمہ فوری حل کرتے ہوئے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 232596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش