0
Saturday 19 Jan 2013 15:28

بھارت کے جنگی جنون سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے،مفتی سعید رضوی

بھارت کے جنگی جنون سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے،مفتی سعید رضوی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت علمائے پاکستان صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور بھارت پاکستان کی سالمیت کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے اس لیے سیاسی و عسکری قیادت پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے بیدار رہے، اقوام متحدہ کو کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت کے جنگی جنون سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارتی حکمران پاکستان کے خلاف خاص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، بھارت نہ صرف آبی جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے بلکہ اس نے خطے میں اسلحے کی دوڑ بھی شروع کر رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے تجارت اور دوستی کی باتیں کرنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں،بھارت ہماری سالمیت پر وار کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا اس لیے ہم ملکی دفاع میں کسی غفلت کے متحمل نہیں ہو سکتے، پوری پاکستانی قوم دفاعِ وطن کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہے، پاکستان کا بچہ بچہ اپنے لہو سے پاکستان کا دفاع کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 232600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش