QR CodeQR Code

بےنظیر بھٹو قتل کیس، مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند، سماعت 22جنوری تک ملتوی

19 Jan 2013 19:00

اسلام ٹائمز: ریسکیو 1122 کے افسر عبدالرحمان نے بیان قلمبند کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے پولیس حکام کی ہدایت پر جائے حادثہ کو دھویا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے، ریسکیو 1122 کے افسر عبدالرحمان نے بیان قلمبند کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے پولیس حکام کی ہدایت پر جائے حادثہ کو دھویا تھا، فائر مین غلام محمد نے بتایا کہ تمام کام راولپنڈی پولیس کے افسران کی ہدایت پر کیا تھا، کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی کر دی گئی، اسی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف صہبا مشرف کی درخواست کی سماعت کی، عدالت نے صہبا مشرف کو ذرائع آمدن جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی، کیس کی مزید سماعت 9 فروری کو ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 232636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/232636/بےنظیر-بھٹو-قتل-کیس-مزید-2-گواہوں-کے-بیانات-قلمبند-سماعت-22جنوری-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org