QR CodeQR Code

پشاور، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج احتشام علی زخمی

19 Jan 2013 19:19

اسلام ٹائمز: سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابن علی کے صاحبزادے حیات آباد میں اتوار بازار کے قریب سے گزر رہے تھے کہ دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں نے پشاور میں اپنی مزموم کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، آج ایڈیشنل سیشن جج احتشام علی کو حیات آباد کے علاقہ میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے، ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابن علی کے صاحبزادے اور ایڈیشنل سیشن جج احتشام علی پشاور کے علاقہ حیات آباد میں اتوار بازار کے قریب سے گزر رہے تھے کہ دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ایک گولی ان کو آ لگی۔ احتشام علی کو فوری طور پر زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری، شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ رمضان توقیر اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر اقتدار علی شایان نے ایڈیشنل سیشن جج احتشام علی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں شیعہ شخصیات پر حملے بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے، حکومت فوری طور پر اس پر صورتحال پر ایکشن لے۔ 


خبر کا کوڈ: 232662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/232662/پشاور-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-ایڈیشنل-سیشن-جج-احتشام-علی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org