QR CodeQR Code

اسرائیل امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے،ترک وزیراعظم

8 Apr 2010 20:10

اسلام ٹائمز:طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر ایک ملک فلسطین میں طاقت کا بدترین مظاہرہ کرتا ہے،غزہ میں فاسفورس شیل استعمال کرتا ہے تو ہم اسے خراج تحسین پیش نہیں کر سکتے


 پیرس:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطی میں امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔اردگان کا کہنا ہے کہ اگر ایک ملک فلسطین میں طاقت کا بدترین مظاہرہ کرتا ہے،غزہ میں فاسفورس شیل استعمال کرتا ہے تو ہم اسے خراج تحسین پیش نہیں کر سکتے۔
ترکی کے وزیراعظم نے پیرس میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنوری 2009ء میں غزہ پر حملے کیلئے قانونی جواز تراشتا رہتا ہے جو سب کے سب جھوٹ پر مبنی ہیں۔اقوام متحدہ کے تفتیش کار رچرڈ گولڈ سٹوں نے اپنے رپورٹ میں اسرائیل اور فلسطین کو یکساں حملوں کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔
ترکی کے وزیراعظم نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گولڈ سٹون بنیادی طور پر ایک یہودی ہے اس لحاظ سے ان کا جھکاو رپورٹ میں واضح ہے۔طیب اردن نے کہا کہ آج مشرق وسطی میں اسرائیل خطے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 23268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/23268/اسرائیل-امن-کیلئے-سب-سے-بڑا-خطرہ-ہے-ترک-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org