0
Saturday 19 Jan 2013 23:21

پاک امریکا تعلقات کو افغانستان سے منسلک کرنا درست نہیں، رچرڈ اولسن

پاک امریکا تعلقات کو افغانستان سے منسلک کرنا درست نہیں، رچرڈ اولسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کا نشانہ غیر ریاستی عناصر ہیں۔ پاکستان سے سول نیو کلیئر پروگرام سمیت توانائی کے تمام شعبوں پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیر پا تعلقات ہیں۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ 2009ء میں انسانی اور سماجی شعبے میں تعاون کو مزید 3 گنا بڑھا دیا تھا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر نئی دہلی میں امریکی سفیر بھی متعلقہ حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی فوجی قیادت اور وزرائے خارجہ سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ میڈیا تبصروں سے معاملہ سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ امریکا کی پاکستان پالیسی پینٹاگان کنٹرول کرتا ہے۔ امریکا پاکستان کو خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ : 232705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے