0
Sunday 20 Jan 2013 00:30

اے این پی کا دہشتگردی کیخلاف اے پی سی بلانے کا فیصلہ، سیاسی قوتوں کیساتھ روابط شروع

اے این پی کا دہشتگردی کیخلاف اے پی سی بلانے کا فیصلہ، سیاسی قوتوں کیساتھ روابط شروع
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے دہشت گردی کیخلاف تمام سیاسی قوتوں کو متحد کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کیساتھ روابط کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر سینیٹر افراسیاب خٹک، ایم این اے بشریٰ گوہر اور سینیٹر نبی بنگش پر مشتمل ایک وفد نے آج پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی اور انہیں اے پی سی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ مسلم لیگ ق اور پشتونخوا میپ نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے اسی وفد نے ایم کیو ایم کے رہنماوں سے بھی اسلام آباد میں ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 232775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش