QR CodeQR Code

باڑہ واقعہ، خیبر ایجنسی کے جرگہ کی مطالبات کی منظوری کیلئے 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن

20 Jan 2013 01:01

اسلام ٹائمز: قبائلی عمائدین اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نےمطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے قبائلی عمائدین اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے باڑہ واقعہ پر مطالبات تسلیم کرانے کیلئے گورنر اور پولیٹکل انتظامیہ کو 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور دوسری صورت میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ باغ ناران حیات آباد پشاور میں قبائلی عمائدین اور سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تحریک متاثرین باڑہ پر مشتمل منعقدہ جرگہ میں ایک بار پھر باڑہ میں آپریشن ختم کرنے، بازار اور راستے کھولنے، عدالتی کمیشن کے ذریعے 18 افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کرانے اور جاں بحق افراد کو امداد دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ جرگے میں سابق وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے رہنماء ملک وارث خان آفریدی، عوامی نیشنل پارٹی کے ملک عمران آفریدی اور ملک حنان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو پولیٹکل انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 232777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/232777/باڑہ-واقعہ-خیبر-ایجنسی-کے-جرگہ-کی-مطالبات-منظوری-کیلئے-48-گھنٹے-ڈیڈلائن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org