0
Tuesday 22 Jan 2013 11:27

شیعہ کمیونٹی کو تاریخی احتجاج پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مائیکل جاوید

شیعہ کمیونٹی کو تاریخی احتجاج پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مائیکل جاوید
اسلام ٹائمز۔ اقلیتی رہنما مائیکل جاوید نے کہا ہے کہ شیعہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد بالآخر بلوچستان کی ناجائز حکومت کا خاتمہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے کیا گیا۔ ہم شیعہ کمیونٹی کے رہنماﺅں اور عوام کو ان کی بیش بہا قربانیوں اور تاریخی احتجاجی دھرنے پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔ شہداء کی قربانیاں بالآخر رنگ لائیں اور ایک نااہل کرپٹ حکومت کا خاتمہ حکومت کو مجبوراً کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے مزید بے گناہ بلوچستان کے عوام کا ناحق خون ہونے سے بچ گیا۔ اقلیتی رہنما مائیکل جاوید نے اپنے بیان میں بلوچستان میں گورنر راج کے انعقاد پر شیعہ کمیونٹی کی جانب سے تاریخی بے مثال احتجاج پر کہا ہے کہ تاریخ میں ایسے احتجاج کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ لیکن بے حس حکمرانوں نے فیصلہ کرتے کر تے اتنی دیر کر دی کہ ہزاروں لوگ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو گئے۔ اگر ایسا بہت پہلے کر دیا جاتا تو شاید بلوچستان کے بے گناہ افراد قتل ہونے سے بچ سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کرپشن لوٹ مار اور عیاشیوں نے بلآخر ناجائز غیر جمہوری حکومت کو منطقی انجام تک پہنچا دیا۔ مائیکل جاوید نے سندھ میں بھی افراتفری، ٹارگٹ کلنگ، لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوٹ مار، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سے کوئی جان محفوظ نہیں، اس لیے سندھ میں بھی حکومت اپنا حق حکمرانی کھو چکی ہے۔ جہاں پر سخت اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 232908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش