QR CodeQR Code

لبنان کی سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ ولید جنبلاط:

اسرائیل کی صیہونیستی رژیم کو قبول کرنا ناممکن ہے

9 Apr 2010 14:54

اسلام ٹائمز: ولید جنبلاط نے اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینیوں کے حق مزاحمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اسرائیلی صیہونیستی رژیم کو قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کی سوشلسٹ ترقی خواہ پارٹی کے سربراہ ولید جنبلاط نے گذشتہ روز جمعرات کے دن تحریک مزاحمت اسلامی فلسطین حماس کے سیاسی رہنما علی برکہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی مہاجرین کی واپسی سے انکار، بیت المقدس کو یہودی بنانے کی سازشوں اور وہاں پر موجود اسلامی مقدس مقامات پر قبضہ کرنے کی کوششوں کے بعد صیہونیستی رژیم کو رسمی حیثیت سے قبول کرنا ناممکن ہے۔
ولید جنبلاط نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ بین الاقوامی اور عرب گروہ حماس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی قانونی حیثیت کو قبول کر لے لیکن حماس کو اس بات پر مجبور کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کو ایسی قوم کا مسئلہ قرار دیا جسکو اپنی سرزمین سے نکال دیا گیا ہے لہذا اس مسئلے کو سیاسی یا مذہبی حدود میں محدود نہیں کیا جا سکتا۔
ولید جنبلاط نے مسئلہ فلسطین کی اہمیت کے پیش نظر مطالبہ کیا کہ لبنان میں "فلسطینی امور" کے نام سے ایک نئی وزارت قائم کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 23293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/23293/اسرائیل-کی-صیہونیستی-رژیم-کو-قبول-کرنا-ناممکن-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org