0
Sunday 20 Jan 2013 21:58

بلوچستان، گورنر راج کے نفاذ کے بعد کرپشن میں ملوث وزراء کے خلاف تحقیقات شروع

بلوچستان، گورنر راج کے نفاذ کے بعد کرپشن میں ملوث وزراء کے خلاف تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ نیب بلوچستان نے پانچ سابق وزراء کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع کر دیں، چیئرمین نیب کی اجازت ملتے ہی وزراء کو گرفتارکر لیا جائے گا۔ نیب بلوچستان نے پانچ سابق وزراء کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کے بعد بدعنوانی میں ملوث سابق وزراء کی گرفتاریاں چیئرمین نیب کی اجازت ملنے کے بعد شروع کر دیں گے۔ بلوچستان حکومت کی برطرفی کے بعد بلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ ہوا تو نیب نے بدعنوانی، کرپشن میں ملوث وزراء کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے ان کے دفاتر سے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ اس سے قبل جب تک یہ وزراء حکومت میں رہے کسی نے ان کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ ایک دو دفعہ ان کے خلاف کارروائی کرنے کا ذکر بھی ہوا لیکن اسی معاملے کو دبا دیا گیا۔ 15 دفاتر سے ریکارڈ قبضے میں لینے کے بعد چیئرمین نیب نے پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں گیارہ وزراء کے خلاف تحقیقات کر کے چیئرمین نیب کو بھجوائی گئی تھی جبکہ پانچ مزید وزراء کے خلاف تحقیقات کر کے ان کا ریکارڈ بھی چیئرمین نیب کو بھجوایا جائیگا۔ نیب سے اجازت ملتے ہی ان وزراء کے خلاف گرفتاریاں شروع کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 233035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش