0
Monday 21 Jan 2013 17:04

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہدائے کوئٹہ کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہدائے کوئٹہ کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس ترحیم سے معروف عالم دین علامہ الحاج قاضی شبیر حسین علوی، مولانا عمران ظفر، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری میڈیا سیل محمد رضا نقوی نے خطاب کیا۔ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پوری دنیا میں شیعیت کی اصل شکل واضح کی ہے، پوری دنیا نے دیکھا کہ تین دن تک پورا پاکستان سڑکوں پر تھا تمام اہم شہرائیں بلاک تھیں لیکن کہیں پر بھی ایک سرکاری یا نجی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ اُنہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی طرح دیگر صوبوں میں بھی امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کرے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بابصیرت اور مدبرانہ قیادت نے ملت جعفریہ کو عظیم کامیابی سے ہمکنار کیا اور پوری دنیا میں تشیع کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ملت کی وحدت کا سہرا شہدائے کوئٹہ کے نام ہے جنہو ں نے اپنی قربانی دے کر پوری ملت کو بیدار کردیا۔ شہداء کوئٹہ امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کے اصحاب وانصار میں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 233087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش