QR CodeQR Code

گورنر ذوالفقار مگسی کو چاہیے کہ وہ صوبے کا امن بحال کریں، قاضی شبیر علوی

21 Jan 2013 17:03

اسلام ٹائمز: مجلس ترحیم سے خطاب میں معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ 5 دن تک شہداء کی میتیں سڑک پر پڑی رہیں لیکن اُن کے جنازوں میں تعفن تک نہ پھیلا، جس سے اُن کی شہادت پوری دنیا پر واضح ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ شہید مطہری و جامعہ خدیجتہ الکبریٰ ملتان کے سرپرست اور معروف عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی نے کہا کہ شہدائے کوئٹہ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پوری قوم کو بیدار کردیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پانچ دن تک شہداء کی میتیں سڑک پر پڑی رہیں، لیکن اُن شہداء کے جنازوں میں تعفن تک نہ پھیلا، جس سے اُن کی شہادت پوری دنیا پر واضح ہوگئی ہے۔ کوئٹہ میں گورنر ذوالفقار مگسی کو چاہیے کہ وہ صوبے کا امن بحال کریں اور بلوچستان کی عوام کو اُن کا آئینی اور قانونی حق دیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام جامع مسجد الحسین (ع) نیو ملتان میں شہدائے کوئٹہ کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی سرپرستی میں جنوبی پنجاب کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایک منظم تکفیری گروہ عالم اسلام کے درمیان انتشار پیدا کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے مجالس ترحیم کا سلسلہ جاری ہے، جو کہ بارہ ربیع الاول تک جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 233088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/233088/گورنر-ذوالفقار-مگسی-کو-چاہیے-کہ-وہ-صوبے-کا-امن-بحال-کریں-قاضی-شبیر-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org