0
Monday 21 Jan 2013 10:48

کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کو تیز کرنا ہو گا، عبد الرشید ترابی

کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کو تیز کرنا ہو گا، عبد الرشید ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دلانا ہی مسئلہ کشمیر کا دیرپا اور پائیدار حل ہے۔ ہندوستان لاکھوں کشمیریوں کا قاتل اور پاکستان کا ازلی دشمن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی مجلس شوری کے کشمیر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حریت کانفرنس گیلانی گروپ کے کنونیئر غلام محمد صفی، جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے امور خارجہ کے ڈائریکٹر مولانا غلام نبی نوشہری اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ 

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان سے کشمیریوں کے لیے مایوسی کا پیغام یہ ہندوستان کا ایجنڈا ہے۔ ہندوستان کشمیریوں کی پاکستان کے خلاف رائے بنانے کی شازش کر رہا ہے۔ پاکستان کو اس سازش کا ادراک کرنا ہو گا۔ مسئلہ کشمیر پر قومی اور قائداعظم کی پالیسی کا احیاء کرنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ یک طرفہ دوستی اور بھارت کو موسٹ فیورڈنیشن کا درجہ دینے کا صلہ بھارت نے بلااشتعال سیز فائرلائن پر فائرنگ کر کے دیے دیا ہے۔ اب حکومت پاکستان کو اس مخمصے سے نکل جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو سلامتی کونسل میں ایک ماہ کے لیے صدر بننے کا موقع ملا ہے تو اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو زیربحث لائے۔ 

انھوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر ہفتہ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے گی۔ قاضی حسین احمد کی کاوشوں سے پانچ فروری کا دن پوری دنیا میں منانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس بار قاضی صاحب ہم میں نہیں ہیں اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس دن کو پہلے سے بھی بہتر انداز سے منایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اس دن کشمیری ایک بار پھر عزم نو کریں اور آزادی کے لیے جدوجہد تیز کریں۔ 

اس موقع پر غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے کے لیے مذموم ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ ابھی پنچوں اور سرپنچوں کے ذریعے تحریک کو کچلنا چاہتا ہے۔ فوج کے زیر سایہ عدالتوں نے کشمیریوں کو زندگی کی آخری سانس تک سزا سنا رہی ہیں۔ اپنی آزادی کے لیے پتھر پھینکنے والے بچوں کو بھی گرفتار کیا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 233113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش