QR CodeQR Code

جے یو آئی کا گورنر راج کیخلاف تحریک کا اعلان، متحدہ مجلس عمل کا مستقبل داو پر لگ گیا

22 Jan 2013 01:19

اسلام ٹائمز: ایس یو سی، ایم ایم اے کا حصہ بھی ہے۔ ایسے میں جے یو آئی کی جانب سے متنازعہ تحریک چلانے کے اعلان نے شیعہ علماء کونسل کو بھی دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے کہ آیا وہ اس موقف کی حمایت کرے یا مخالفت۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے بلوچستان میں عوامی مطالبہ کے باعث نافذ ہونے والے گورنر راج کیخلاف منظم تحریک چلانے کے اعلان نے مذہبی جماعتوں کے غیر فعال اتحاد متحدہ مجلس عمل کے مستقبل کو مشکوک بنا دیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں گورنر راج امن و امان کی ابتر صورتحال کے تناظر میں اہل تشیع کی جانب سے ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے بعد نافذ کیا گیا تھا۔ دیگر شیعہ تنظیموں کی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان بھی اس ملک گیر احتجاج میں شریک رہی اور شیعہ علماء کونسل متحدہ مجلس عمل کا حصہ بھی ہے۔ ایسے میں جے یو آئی کی جانب سے متنازعہ تحریک چلانے کے اعلان نے شیعہ علماء کونسل کو بھی دوراہے پر کھڑا کر دیا ہے کہ آیا وہ جے یو آئی کے اس موقف کی حمایت کرے یا مخالفت۔ صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے اس متنازعہ ترین تحریک چلانے کے اعلان نے متحدہ مجلس عمل کے مستقبل کے حوالے سے بھی کئے سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک مختلف شیعہ تنظیموں نے جے یو آئی کے اس موقف کی کھل کی مخالفت کی ہے، تاہم شیعہ علماء کونسل کی جانب سے اب تک کوئی پالیسی بیان منظر عام پر نہین آسکا۔


خبر کا کوڈ: 233367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/233367/جے-یو-ا-ئی-کا-گورنر-راج-کیخلاف-تحریک-اعلان-متحدہ-مجلس-عمل-مستقبل-داو-پر-لگ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org